28 ستمبر 2014 - 11:43
افغانستان میں 69 طالبان کی ہلاکت

افغانستان کے مختلف علاقوں میں انہتر طالبان کو ہلاک کردیاگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے مختلف علاقوں میں انہتر طالبان کو ہلاک کردیاگیا ہے۔
ایرنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے آج بروز اتوار ایک بیان جاری کر کے صوبہ ننگرہار، کنر، ہرات، نورستان، اروزگان، قندھار، فاریاب اور ہلمند میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں کرکے انہتر طالبان کو ہلاک اور تیس کو زخمی کردیا ہے۔
اس بیان کے مطابق مرنے والوں میں طالبان کے کچہ اعلی کمانڈروں کو دیکھاگیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق طالبان کے خلاف ان کاروائیوں میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیاگیا ہے۔اور سڑک کے کنارے نصب دس بم کو ناکارہ بنا دیاگیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲